تیسرےاورآخری ون ڈےمیچ میں پاکستان نےزمبابوےکو99رنزسےشکست دےکرسیریز2-1سےاپنےنام کرلی۔
بلاوائیومیں کھیلےگئےفیصلہ کن اورآخری ون ڈےمیچ میں پاکستان نےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا۔پاکستان نےپہلےکھیلتےہوئےمقررہ اوورز میں 6وکٹوں کےنقصان پر303رنزبنائے۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا تاہم 58 رنز کے مجموعی سکور پر صائم ایوب 31 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ عبداللہ شفیق 50 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
قومی ٹیم کےکھلاڑی کامران غلام نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیااورٹیم کواچھاسکورفراہم کیا،کامران غلام نے98گیندوں پر103رنزکی شانداراننگزکھیلی۔کامران غلام کی اننگزمیں4چھکےاور10چوکےشامل ہیں۔ کپتان محمد رضوان نے 37، سلمان آغا نے 30اورعرفان خان3رنزبناکرآؤٹ ہوئےجبکہ طیب طاہر 29 اور عامر جمال 5 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔
زمبابوےکی طرف سےسکندررضااوررچرڈنگارواکی نے 2،2وکیٹں حاصل کیں جبکہ فرازاکرم اوربلیسنگ مضاربانی نےایک،ایک کھلاڑی کوپویلین کی راہ دکھائی۔
304 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 204 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، زمبابوے کی جانب سے کپتان کریگ ایروائن 51 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے برائن بینیٹ نے 37 ، شان ولیمز نے 24، تادیوانشے نے 24اور سکندر رضا نے 16رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، ابرار احمد، حارث رؤف اور عامر جمال نے 2، 2 جبکہ فیصل اکرم اور کامران غلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کا سکواڈ:
قومی سکواڈ میں کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، طیب طاہر، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان نیازی، عامر جمال، ابرار احمد، حارث رؤف اور فیصل اکرم شامل ہیں۔
زمبابوے کی ٹیم:
زمبابوے کی پلیئنگ الیون کپتان کریگ ایروائن، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، توانداناشے مارومانی، فراز اکرم، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگروا، ڈیون مائرز، سکندر رضا، شان ولیمز پر مشتمل ہے۔
سنچورین ٹیسٹ:پاکستان کی پوری ٹیم 211پرآؤٹ ہوگئی
دسمبر 26, 2024باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پیچھے چھپی اصل کہانی کیا ہے؟
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔