پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج22 اپریل کو ارتھ ڈے منایا جا رہا ہے

0
29

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ارتھ ڈے منایا جا رہا ہے۔ارتھ ڈے منانے کا مقصد ماحولیات کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔
دنیا میں پہلی مرتبہ ارتھ ڈے 1970 میں منایا گیا اور ماحولیات کی بقاء کیلئے کوششوں کا آغاز ہوا،یوں اس سال ارتھ ڈے کی 55 ویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس سال ارتھ ڈے ہماری طاقت، ہمارا سیارہ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جو دنیا بھر کے لوگوں سے 2030 تک قابل تجدید توانائی کے پیچھے متحد ہونے اور صاف بجلی کو فروغ دینے کا مطالبہ کرنے کیلئے رکھا گیا ہے۔
گزشتہ55 برسوں سے ارتھ ڈے منانے کے عمل نے دنیا بھر میں لوگوں کو یہ شعور دیکر متحرک کرنے میں رہنمائی کی ہےکہ وہ انتہائی اہم ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کریں۔
ورلڈ ارتھ ڈے آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ ہم اپنے سیارے یعنی زمین کی صحت کے عالمی وکیل ہیں اور اسی مناسبت سےہم اپنی ہوا، مٹی، سمندر، ماحولیاتی نظام، جنگلی حیات اور انسانی صحت کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں،ہم 2030 تک عالمی سطح پر قابل تجدید توانائی کی پیداوار کو تین گنا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، کیونکہ قابل تجدید توانائی کی پیداوار اور استعمال اقتصادی نظام، ملکی سرحدوں اوردیگر مفادات سے بالاتر عمل ہے۔

Leave a reply