مشرقِ وسطیٰ کی جنگ نے پاکستان کی معاشی کوششوں کو نقصان پہنچایا،وزیراعظم

0
3

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں ہونے والی جنگ نے پاکستان کی دو سالہ اجتماعی معاشی کاوشوں کو نقصان پہنچایا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے خلوصِ دل سے کوششیں کیں۔ ان کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بات چیت کا سلسلہ 21 گھنٹے تک جاری رہا، اور اس وقت فریقین کے درمیان سیز فائر برقرار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عمان اور روس کا بھی دورہ کیا، اور انہوں نے کہا کہ اپنی قیادت سے تفصیلی مشاورت کے بعد جواب دیا جائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس جنگ کے باعث پاکستان کی معاشی کاوشوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس سے غیر معمولی معاشی دباؤ پیدا ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا جنگ سے قبل ایک ہفتے کا تیل کا بل 30 کروڑ ڈالر تھا جو اب بڑھ کر 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، اور اس اضافے نے معاشی استحکام کی کوششوں پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان نے ساڑھے 3 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے واپس کیے ہیں۔
انہوں نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں سعودی عرب کی قیادت کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبوں میں سبسڈی جاری رکھنے کے لیے صوبوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔

Leave a reply