امریکا کے پاس مذاکرات کے حوالے سے کوئی واضح اور جامع حکمت عملی نظر نہیں آتی،جرمن چانسلر

0
2

جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر اہم بیانات دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ جرمنی کے تعلقات اب بھی مضبوط اور بہتر ہیں، تاہم خطے میں جاری کشیدگی نے عالمی سطح پر خدشات میں اضافہ کر دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں فریڈرک مرز کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق جنگی صورتحال کے ممکنہ نتائج کا اندازہ انہیں پہلے ہی دن سے تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس تنازع میں امریکہ کو سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا رہا، جبکہ ایران توقعات سے زیادہ مضبوط ثابت ہوا۔
جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ امریکہ کے پاس مذاکرات کے حوالے سے کوئی واضح اور جامع حکمت عملی نظر نہیں آتی، جس کی وجہ سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو رہی ہے۔
ان کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے جلد خاتمے کے آثار بھی دکھائی نہیں دے رہے۔
فریڈرک مرز کے ان بیانات کو عالمی سفارتی منظرنامے میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں بڑی طاقتیں اس تنازع کے ممکنہ اثرات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Leave a reply