دشمن کوعلاقائی سالمیت پرحملے، سلامتی کی خلاف ورزی کاجواب ملےگا،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ بھارت کوعلاقائی سالمیت پرحملے اور سلامتی کی خلاف ورزی کاجواب ملےگا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت سیکیورٹی سےمتعلق اجلاس منعقدہواجس میں بھارتی جارحیت کا تفصیلی جائزہ لیاگیا،سیکیورٹی حکام نےاجلاس کےشرکا کوبریفنگ دی کہ بھارت کے25اسرائیلی ڈرون مارگرائے۔
اجلاس میں بھارت کےاوچھےہتھکنڈوں پربھرپورجوابی کارروائیاں جاری رکھنےکا فیصلہ کیاگیا،شرکا کو ڈرون حملوں اورپاکستانی ردعمل سےبھی آگاہ کیاگیا۔ پاکستانی قیادت نےبھارتی حملوں کامنہ توڑجواب دینےکاعزم کیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ایک ایک پاکستانی کےخون کاحساب لیاجائےگا،فورم نےڈرون حملوں میں شہید ہونےوالوں کابدلہ لینےکاعزم کیا۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ پوری قوم پاک فوج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے،ہمیں اپنی پاک فوج پرفخرہےہم ہرحالات کیلئے تیار ہیں،پاکستان نےبھارت کے ڈرونز اورجہاز مار گرائےہیں۔
وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ پاکستان اپنےوقاراورعزت سےامن کیلئےپرعزم ہے،پاک افواج دشمن کےعزائم ناکام بنانےکی صلاحیت رکھتی ہیں،دشمن کوعلاقائی سالمیت پرحملےاور سلامتی کی خلاف ورزی کاجواب ملےگا۔
سپریم کورٹ کاآئندہ ہفتےکاججزروسٹرجاری
مئی 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مدارس رجسٹریشن بل:صدرمملکت کےاعتراضات،جےیوآئی کاردعمل آگیا
دسمبر 14, 2024 -
انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 4 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔
مارچ 11, 2024 -
بشریٰ بی بی کی2مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
مارچ 17, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔