
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرنےوزیراعظم شہبازشریف کےخلاف تحریک عدم اعتمادلانےکی خبروں کی تردیدکردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکاکہناتھاکہ وزیراعظم ،سپیکراورڈپٹی سپیکرکےخلاف عدم اعتمادکی خبریں جعلی ہیں،ہم نےکوئی ایسی میٹنگ کی ہےنہ ہی یہ کوئی ایجنڈا ہے،میں ضرور کہوں گاوقت کےساتھ چیزیں بدلنی چاہئیں۔
بیرسٹرگوہرعلی خان کامزیدکہناتھاکہ ایک ہفتےمیں سب کچھ بدل گیا سیزفائر ہوگیا، سب سےبڑی جماعت اورمقبول لیڈرکوکب تک جیل میں رکھیں گے،سیزفائرپی ٹی آئی کےساتھ ہوناچائیے،اب بہت ہوگیا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماوسابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرکاکہناتھاکہ سپیکر اور وزیراعظم دونوں کے خلاف عدم اعتماد کا سوچ رہے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے عدم اعتماد کا معاملہ وقتی طور پر روکا ہے، اگر عدم اعتماد لائیں تو سمجھا جائے گا کہ جنگ میں بھی سیاست کر رہے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد کا آپشن وقت پر استعمال کریں گے۔
پیپلزپارٹی کا مینارپاکستان سے جلسہ گورنرہاؤس منتقل ہوگیا
جولائی 25, 2026ہر شہید کے بدلے ایک امریکی فوجی کو جہنم واصل کرینگے، ایران
جولائی 25, 2026جان بچانے والی 52 نئی رجسٹرڈادویات کی قیمتوں کی منظوری
جولائی 25, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سرداراخترمینگل کاقومی اسمبلی کی رکنیت سےاستعفامنظور
فروری 11, 2026 -
چین میں مشین گن سے لیس روبوٹ ڈاگ تیار
مئی 30, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














