محکمہ موسمیات نے عید الاضحی کے موقع پر ہیٹ ویو میں کمی کی نوید سنادی

0
2

گرمی کی لہر سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری،محکمہ موسمیات نے عید الاضحی کے موقع پر ہیٹ ویو میں کمی کی نوید سنادی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل، آندھی چلنے اور بارش ہونے کی پیشگوئی جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی بدستور برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آج ملک کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم گرم اورخشک رہےگا،پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے، مری، گلیات میں گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ خیبرپختونخوامیں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے،سندھ اور بلوچستان میں موسم شدیدگرم اورخشک رہنےکاامکان ہے، دوسری جانب کشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔

Leave a reply