کراچی:11 واں الرٹ جاری، سمندری طوفان شکتی کمزورپڑگیا

0
65

ساحلی شہرکراچی کیلئے11 واں الرٹ جاری، سمندری طوفان ’’شکتی ‘‘کمزور ہوگیا۔شمال مغربی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان شکتی سے متعلق 11 واں الرٹ جاری کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق چھ گھنٹوں میں ’’شکتی ‘‘شدید طوفان سے کمزور ہونے کے بعد سائیکلون طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے، طوفان کا مرکز کراچی سے تقریباً 800 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔امکان ہے کہ یہ اسی علاقے مشرقی جنوب کی طرف بڑھے گا اور اگلے 24 گھنٹوں تک ڈپریشن میں تبدیل ہو جائے گا۔
حکام کابتاناہےکہ سندھ کے ساحل کے قریب 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کے سبب سمندر میں طغیانی رہنے ، نیز سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے، لہٰذا ماہی گیروں کو آج 7 اکتوبر کو گہرے سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Leave a reply