آبنائے ہرمز میں نیا چیپٹر کھل چکاہے،خطے میں عدم استحکام کی بڑی وجہ امریکا ہے ، ایرانی سپریم لیڈر

0
2

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک نیا مرحلہ شروع ہو چکا ہے اور خطے کی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام کی بڑی وجہ امریکا کی پالیسیاں ہیں، جو خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا اپنی ناکامیوں کے بعد خطے میں نیا محاذ کھولنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے زور دیا کہ خلیجی خطے کی سلامتی کو یقینی بنانے کی ذمہ داری علاقائی ممالک پر عائد ہوتی ہے اور ایران اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں نئی صورتحال جنم لے رہی ہے، جس کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔

Leave a reply