اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن کادھمکیوں کے باوجود قانونی جنگ جاری رکھنے کا اعلان

0
107

اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں اور ان کی بہن کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، جبکہ نامعلوم افراد کی جانب سے ان کے گھروں کے باہر مشکوک سرگرمیاں بھی کی گئی ہیں۔

پنجاب بار کونسل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمشا اقبال نے کہا کہ دو روز قبل مومنہ اقبال کے سسرال کے باہر نامعلوم افراد کی گاڑی دیکھی گئی، تاہم فراہم کردہ سیکیورٹی اہلکاروں کے الرٹ ہونے پر وہ وہاں سے فرار ہوگئے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ رات ان کے گھر کے باہر بھی نامعلوم افراد بھیجے گئے جنہوں نے خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے حوالے سے تھانہ چوہنگ میں درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔

رمشا اقبال نے مزید کہا کہ ان اور مومنہ اقبال کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں اور مختلف اداروں میں بھی غلط معلومات پر مبنی درخواستیں جمع کرائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بہن کے خلاف قائم مقدمات اور الزامات کا قانونی اور جرات مندانہ انداز میں مقابلہ کریں گی۔

Leave a reply