
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تصدیق ہو گئی ہے، جبکہ ان کی شادی کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے۔
اداکارہ کی بہن اور وکیل رمشا اقبال نے میڈیا گفتگو میں بتایا کہ مومنہ اقبال کا نکاح یکم جون کو طے پایا ہے۔ ان کے مطابق اداکارہ کی شادی محمد حمزہ حبیبی سے ہوگی اور یہ رشتہ خاندان کی رضامندی سے طے کیا گیا ہے۔
شادی کی خبروں کے ساتھ اداکارہ ایک تنازع کے باعث بھی خبروں میں ہیں۔ مومنہ اقبال نے حالیہ دنوں انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو دھمکیوں کا سامنا ہے، جس پر انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی ردعمل دیا تھا۔
رمشا اقبال کے مطابق معاملے پر متعلقہ اداروں کو شواہد فراہم کر دیے گئے ہیں اور کیس میں پیش رفت جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومتی سطح پر سکیورٹی اقدامات بھی کیے گئے ہیں، جبکہ اداکارہ کے ہونے والے سسرال والوں کو بھی تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ قانونی طور پر اس کیس کی پیروی جاری رکھیں گی اور امید ظاہر کی کہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
موسم سرمامیں گیس لوڈشیڈنگ سےبچنےکامشن:حکومت کااہم فیصلہ
ستمبر 23, 2024 -
عمران خان کی بچوں سےفون پرگفتگو کی درخوستیں منظور
مارچ 28, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














