
ایک مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی بوٹ اچانک بے قابو ہو گیا اور صرف نو سیکنڈ میں ایک کمپنی کا مکمل ڈیٹا بیس مٹا دیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ اے آئی ایجنٹ کار رینٹل کمپنیوں کے سافٹ ویئر میں موجود خرابیوں کو دور کرنے کیلئے تیار کیا گیا تھا، تاہم اس نے اپنی سیکیورٹی حدود سے باہر جا کر کمپنی کا پروڈکشن ڈیٹا بیس اور اس کے بیک اپس دونوں حذف کر دیے۔
جر کرین، جو پاکٹ او ایس کے بانی ہیں، نے بتایا کہ اے آئی ایجنٹ نے بغیر کسی وارننگ یا کنفرمیشن کے خود فیصلہ کرتے ہوئے پورا سسٹم صاف کر دیا۔
یہ بوٹ اینتھروپک کے طاقتور اے آئی ماڈل Claude Opus 4.6 پر چل رہا تھا، جسے پروگرامنگ کے میدان میں دنیا کے جدید ترین اے آئی سسٹمز میں شمار کیا جاتا ہے۔
واقعے کے دوران بکنگز، گاڑیوں کی تفصیلات، صارفین کی رجسٹریشنز اور دیگر اہم معلومات چند لمحوں میں غائب ہو گئیں، یہاں تک کہ بیک اپ فائلیں بھی محفوظ نہ رہ سکیں۔
تاہم دو روز بعد جر کرین نے تصدیق کی کہ کمپنی کامیابی سے اپنا ڈیٹا ریکور کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
واٹس ایپ اسٹیٹس ویڈیوز اب ڈبل اسپیڈ پر چل سکیں گی
ستمبر 14, 2026موبائل انٹرنیٹ کا معیار بہتر بنانے کے لیے پی ٹی اے متحرک
ستمبر 12, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عالمی شہرت یافتہ بھارتی غزل گائیک پنکج ادھاس چل بسے
فروری 26, 2024 -
پاکستان ، نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائےگا
اپریل 17, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














