امریکا خارگ جزیرے سمیت ایران کی اہم فوجی اور تیل تنصیبات پر قبضے کا ارادہ رکھتا ہے ، ٹرمپ

0
5

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں ایران سے متعلق اہم اور سخت دعوے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران میں حکومت کی تبدیلی (رجیم چینج) کی کوشش کی تھی، اور اس مقصد کے لیے ایرانی عوام تک اسلحہ پہنچانے کی کوشش بھی کی گئی۔

ٹرمپ کے مطابق امریکا نے ایران کے مخالف کرد گروپوں کو بھی ہتھیار فراہم کیے۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکا کا منصوبہ ایران کے خارگ جزیرے سمیت اہم فوجی اور تیل کی تنصیبات پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا آج رات ایران پر انتہائی شدید حملے کرے گا۔

Leave a reply