ملکی دفاع ناقابلِ تسخیر، چین میں تیار جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہنگور کلاس آبدوز کراچی پہنچ گئی

0
4

چین میں تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم ہنگور کراچی پہنچ گئی ہے۔

یہ آبدوز پاکستان کی بحری قوت، دفاعی خود اعتمادی اور جدید عسکری صلاحیتوں کی ایک اہم علامت قرار دی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ ایک ماہ قبل پاک بحریہ کی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی چین میں کمیشننگ کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔

اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا تھا کہ اہم بحری راستوں کا تعطل عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ آبدوزیں بحیرہ عرب میں اہم سمندری تجارتی گزرگاہوں کی سلامتی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

Leave a reply