وزیراعلیٰ مریم نواز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی اہم ملاقات، بجٹ اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

0
9

وزیراعلیٰ مریم نواز سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اہم ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، صوبے کی سیاسی صورتحال اور پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی دو سالہ کارکردگی کو تاریخی قرار دیتے ہوئے الیکٹرک بس منصوبے، ’’ستھرا پنجاب‘‘ اور ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام سمیت مختلف عوامی فلاحی منصوبوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گڈ گورننس کا ایک مثالی ماڈل قائم کیا گیا ہے اور آئندہ بجٹ اجلاس عوامی امنگوں کا ترجمان ثابت ہوگا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کی جدید خطوط پر ڈیجیٹلائزیشن اور مؤثر قانون سازی کے لیے اسپیکر ملک محمد احمد خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کا واحد مقصد ہر شہری تک ریلیف پہنچانا اور پنجاب کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جانا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی خدمت کا سفر مزید تیز کیا جائے گا تاکہ ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر فرد تک پہنچ سکیں۔

Leave a reply