چکوال واقعے کے بعد سی سی ڈی میں بڑا تربیتی سیشن

0
108

چکوال واقعے کے بعد محکمہ سی سی ڈی نے افسران اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس ٹریننگ سینٹر چوہنگ میں سات گھنٹے پر مشتمل خصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔
ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک افسر کی غلطی کا خمیازہ پورے محکمے کو بھگتنا پڑا، اس لیے ہر افسر اور جوان پر سی سی ڈی کی ساکھ برقرار رکھنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ایس او پیز اور انسانی حقوق پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے، جبکہ واضح شناخت کے بغیر کسی ملزم پر فائرنگ ہرگز نہ کی جائے اور اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سی سی ڈی میں کرپشن ناقابلِ معافی جرم ہے، جبکہ ایک حالیہ سروے کے مطابق 84 فیصد شہریوں نے سی سی ڈی کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، جسے برقرار رکھنا تمام افسران کی ذمہ داری ہے۔
تربیتی سیشن کا آغاز چکوال واقعے میں شہید ہانیہ اور دیگر شہداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا، جبکہ ڈی آئی جی وقاص الحسن سمیت سی سی ڈی کے اعلیٰ افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

Leave a reply