ملک کےمختلف شہروں میں 5.3شدت کازلزلہ،لوگوں میںخوف وہراس پھیل گیا

0
6

ملک کےمختلف شہروں میں 5.3شدت کازلزلہ،لوگوں میںخوف وہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، پشاور، مردان، چارسدہ، باجوڑ، شانگلہ، بونیر اور لوئر دیر سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

حکام کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 174 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں واقع تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

Leave a reply