وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کا فیصلہ

0
103

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت فوڈ سیکیورٹی نے خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے وزارت فوڈ سیکیورٹی کو پاسکو کے ذریعے گندم کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے مطابق اس اقدام کا مقصد خیبرپختونخوا کے عوام کو مہنگائی کے اثرات سے محفوظ رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاسکو کے ذریعے فوری اور مؤثر گندم سپلائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اور یہ فیصلہ غذائی تحفظ اور عوامی ریلیف کے لیے ایک عملی قدم ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس اقدام سے صوبے میں گندم کی دستیابی بہتر ہونے اور ممکنہ قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

Leave a reply