مریم نواز سے جھگڑا ہو تو صلح کی پہل کون کرتا ہے؟کیپٹن صفدر کا دلچسپ جواب

0
4

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ میاں بیوی میں جھگڑے کے بعد صلح کی پیش رفت عموماً مریم نواز کی جانب سے ہوتی ہے۔
کیپٹن (ر) صفدر حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کے انٹرویو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے سیاسی اور ذاتی موضوعات پر گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ مریم نواز پر حکم نہیں چلاتے۔ ان کے مطابق دونوں کے درمیان ادب، احترام اور عزت کا رشتہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی کو 35 سال ہو چکے ہیں، ان کے تین بچے اور نواسے بھی ہیں۔
کیپٹن (ر) صفدر نے یہ بھی بتایا کہ وہ پنجاب کابینہ کا حصہ اس لیے نہیں بنے کیونکہ جب وزیراعلیٰ مریم نواز آتی ہیں تو سب کو احتراماً کھڑا ہونا پڑتا ہے، اور وہ خود اپنی اہلیہ کے لیے کیوں کھڑے ہوں۔
مریم نواز سے جھگڑے کے حوالے سے سوال پر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ دونوں کے درمیان معمولی نوعیت کے اختلافات ہوتے ہیں اور ایسی صورتحال میں صلح کی پیش رفت مریم نواز کی جانب سے ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گھر میں جب میٹھا آتا ہے تو مریم نواز کہتی ہیں کہ اسے چھپا دو، ورنہ صفدر سارا کھا جائیں گے اور ان کی طبیعت خراب ہو جائے گی۔

Leave a reply