وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ ترکیه، امیگریشن مافیا اور منشیات روکنے کے اہم معاہدے پر دستخط

0
5

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اپنے ترک ہم منصب مصطفیٰ چفتچی (Mustafa Çiftçi) سے ترکیہ کی وزارتِ داخلہ میں ایک اہم ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک نے دہ٭ش٭ت گردی، منشیات کی اسمگلنگ اور منظم جرائم کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے لیے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے۔

ملاقات کے دوران وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں غیر قانونی امیگریشن مافیا کے خلاف کیے جانے والے کریک ڈاؤن کے مثبت نتائج سے آگاہ کیا، جس پر ترک وزیرِ داخلہ نے بتایا کہ پاکستان سے ترکیہ آنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کی شرح 70 فیصد سے کم ہو کر 17 فیصد رہ گئی ہے۔

انہوں نے پاکستان کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے اس نمایاں کمی کا اعتراف کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید مربوط اور مستحکم بنانے کے لیے ایک “جوائنٹ ورکنگ گروپ” قائم کرنے پر اتفاق کیا اور سائبر پولیسنگ، اینٹی نارکوٹکس فورس اور نیشنل پولیس اکیڈمی جیسے شعبوں میں تکنیکی معاونت اور ماہرین کے تبادلے کے ذریعے اشتراکِ عمل کو مزید بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔

Leave a reply