جاپانی وزیر اعظم کاایرانی صدرسےٹیلیفونک رابطہ آبنائے ہرمز اور علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال

جاپان کی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی اور ایرانی صدرمسعودپزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں آبنائے ہرمز اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
جاپانی وزیر اعظم نے ایران پر زور دیا کہ وہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرے، تاکہ خطے میں استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔
جاپانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہی پوشیدہ ہے اور بات چیت کے ذریعے ہی خطے میں کشیدگی کا خاتمہ ممکن ہے۔
ایرانی صدر نے بھی خطے کی صورتحال پر اپنے مؤقف کا اظہار کیا اور امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔















