
ملک کے بلند پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئرز پگھلنے سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔
حکام کےمطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 26 ہزار 500 کیوسک اور پانی کا اخراج ایک لاکھ 50 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیاگیا۔
حکام کاکہناہےکہ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 37 ہزار 600 کیوسک اور پانی کا خراج 38 ہزار 700 کیوسک ہے، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 5 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 3 ہزار کیوسک ریکارڈ کیاجا رہا ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 63 ہزار 700 کیوسک اور پانی کا اخراج 36 ہزار 900 کیوسک ہے۔
حکام کےمطابق نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج 48 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ملک کے تین بڑے آبی ذخائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 34 لاکھ 3 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔















