سانحہ کاہنہ،وزیراعلیٰ مریم نواز نے امدادی پیکیج کی منظوری دیدی

0
10

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سانحہ کاہنہ کے متاثرین کے لیے خصوصی مالی امدادی پیکیج کی منظوری دیدی ۔
مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کو 20،20 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 5،5 لاکھ روپے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
ذیشان ملک نے کہا کہ پنجاب حکومت اس افسوسناک سانحے پر متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور حکومت ان کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتی ہے۔ ان کے مطابق واقعے کے فوری بعد ریلیف اقدامات کا آغاز کر دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ امدادی رقوم کی جلد اور شفاف ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ متاثرہ خاندانوں کو بروقت مالی مدد فراہم کی جا سکے۔

Leave a reply