مصنوعی ذہانت کی دنیا میں میٹا کا نیا ’انکوگنیٹو چیٹ‘ پرائیویسی فیچر متعارف

میٹا نے مصنوعی ذہانت کے ساتھ حساس نوعیت کی گفتگو کو محفوظ بنانے کیلئے نیا فیچر ’انکوگنیٹو چیٹ‘ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ فیچر ان صارفین کیلئے تیار کیا گیا ہے جو اے آئی سے مالی، طبی یا پیشہ ورانہ معاملات پر نجی سوالات کرتے ہیں اور اپنی معلومات کو مکمل طور پر خفیہ رکھنا چاہتے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نظام اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن جیسی جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جس کے تحت صارفین کی گفتگو تک کسی دوسرے فرد یا خود کمپنی کی بھی رسائی ممکن نہیں ہوگی۔
میٹا کے مطابق ’انکوگنیٹو چیٹ‘ میں استعمال ہونے والی ’پرائیویٹ پروسیسنگ‘ ٹیکنالوجی پیغامات کو محفوظ ماحول میں پروسیس کرتی ہے جبکہ گفتگو ختم ہونے کے بعد ڈیٹا خودکار طور پر حذف ہو جاتا ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین کو ایسا محفوظ پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا جہاں وہ نگرانی یا معلومات کے افشا ہونے کے خدشے کے بغیر آزادانہ گفتگو کر سکیں۔
گوگل میپس میں آئیکونک فیچرمتعارف
جون 3, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














