
ریاض میں سعودی وزارتِ حج و صحت کی جانب سے دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کیلئے خصوصی رہنما گائیڈ جاری کر دی گئی ہے، جس میں شدید گرمی کے دوران صحت اور احتیاطی تدابیر سے متعلق اہم ہدایات شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اب تک 8 لاکھ سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جبکہ رواں سال بھی حج کا سیزن شدید گرمی میں ہو رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ عازمین کی سہولت کیلئے اردو سمیت 8 مختلف زبانوں میں پی ڈی ایف گائیڈ بک جاری کی گئی ہے، جسے آسانی سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
گائیڈ بک میں سفرِ حج سے قبل طبی معائنہ کروانے، جسمانی صحت کا خیال رکھنے، دھوپ سے بچنے، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور متوازن و تازہ خوراک استعمال کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
سعودی حکام کے مطابق عازمین کو مشاعرِ مقدسہ میں قیام کے دوران لو لگنے سے بچاؤ، صفائی ستھرائی برقرار رکھنے اور خراب خوراک سے پرہیز کرنے کی خصوصی تلقین بھی کی گئی ہے۔
گائیڈ میں کہا گیا ہے کہ حج جسمانی مشقت پر مشتمل عبادت ہے، اس لیے عازمین اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں تاکہ عبادات بہتر انداز میں ادا کی جا سکیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














