ملتان سلطانز نے فرحان اور صہیب مقصود کو عارضی طور پر ریلیز کر دیا

0
101

ملتان سلطانز کی مینجمنٹ نے اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان اور صہیب مقصود کو اسکواڈ سے عارضی طور پر ریلیز کر دیا ہے تاکہ وہ اپنی چھٹیاں گزار سکیں۔
ترجمان کے مطابق صاحبزادہ فرحان پشاور جبکہ صہیب مقصود ملتان روانہ ہو گئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ہیڈ کوچ ٹم پین اور مالک گوہر شاہ کی ہدایت پر کھلاڑیوں کو فری ڈے پالیسی کے تحت ریلیز کیا جا رہا ہے۔ اس پالیسی کے تحت آرام کے دنوں میں کھلاڑیوں کو مکمل آزادی دی جاتی ہے اور وہ اپنا ذاتی وقت گزار سکتے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر تازہ رکھنا اور انہیں ہائی انٹینسٹی میچز کے دباؤ سے بہتر انداز میں نمٹنے کے قابل بنانا ہے۔
ٹیم مینجمنٹ کا ماننا ہے کہ مناسب آرام کارکردگی میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ 13 اپریل کے میچ کے بعد دیگر کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو بھی چھٹیاں دی جائیں گی، جبکہ صاحبزادہ فرحان اور صہیب مقصود 13 اپریل کے میچ سے قبل دوبارہ اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

Leave a reply