پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے کا اضافہ، ہائی اسپیڈڈیزل 19 روپے39 پیسےمہنگا

0
2

حکومت نےپٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے کا اضافہ اور ہائی اسپیڈڈیزل 19 روپے39 پیسےمہنگاکردیا،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، اور اس کی نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 3 روپے 88 پیسے کمی کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل پر فی لیٹر 28 روپے 69 پیسے لیوی عائد کر دی گئی ہے، جو اس سے قبل صفر تھی۔
ذرائع کے مطابق یکم مئی کی سرکاری چھٹی کے باعث قیمتوں میں تبدیلی کا اعلان ایک دن پہلے ہی کر دیا گیا۔

Leave a reply