پولیس ناکام، اڈیالہ جیل کی وین سے14قیدی فرار، انتظامیہ متحرک

0
117

پولیس ذرائع کے مطابق عدالت میں پیشی کے بعد قیدیوں کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جا رہا تھا کہ چیکنگ کے دوران قیدی وین کو روکا گیا۔ اس موقع پر ایک قیدی نے پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں پھینک دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد کہوٹہ پولیس نے فوری طور پر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا اور فرار ہونے والے 4 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق کہوٹہ کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ مفرور قیدیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بدستور جاری ہے اور اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ فرار ہونے والے 4 قیدی دوبارہ حراست میں لے لیے گئے ہیں، جبکہ باقی مفرور افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Leave a reply