سعودی عرب کا ایران کو مزید وقت دینے کے امریکی فیصلے کا خیر مقدم

0
103

سعودی عرب نے ایران کو مذاکرات اور معاہدے تک پہنچنے کے لیے مزید وقت دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں استحکام کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا کہ ایران کو سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے مزید وقت دینے کے اقدام پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سراہا جاتا ہے۔ ان کے مطابق سعودی عرب خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے عالمی اور علاقائی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل میں توسیع سے آبنائے ہرمز میں شپنگ سیکیورٹی کی بہتری میں مدد مل سکتی ہے۔ سعودی وزیر خارجہ کے مطابق خطے میں بحری راستوں کی حفاظت انتہائی اہم ہے اور اس سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔

فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ سعودی عرب آبنائے ہرمز میں سلامتی کی بحالی کے لیے امریکی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور امید ہے کہ ایران کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرے گا۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ خطے میں بعض قوتوں کی سرگرمیاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ وہ نئی کشیدگی یا جنگ کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں۔

Leave a reply