انیٹا کریمپہلی پاکستانی خاتون فائٹر دی الٹیمیٹ فائٹر سیزن 34 میں شامل

0
4

پاکستان کی فائٹر انیٹا کریم نے عالمی مکسڈ مارشل آرٹس کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

انیٹا کریم دی الٹیمیٹ فائٹر سیزن 34 کے لیے منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون فائٹر بن گئی ہیں۔ انہیں ان کے منفرد انداز کی وجہ سے “دی آرم کلیکٹر” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وہ خواتین کے اسٹراؤ ویٹ ڈویژن میں مقابلہ کریں گی، جبکہ یہ سیزن ٹیم کورمیئر بمقابلہ ٹیم بِسپنگ کے نام سے 14 جون 2026 کو نشر کیا جائے گا۔

یہ پروگرام دنیا بھر کے بہترین فائٹرز کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے اور اسے یو ایف سی تک رسائی کا بڑا ذریعہ بھی قرار دیا جاتا ہے۔

منتخب کیے گئے 20 فائٹرز میں سے صرف 16 کو باضابطہ مقابلے کا موقع ملے گا۔ انیٹا کریم کی شمولیت پاکستان کے لیے ایک تاریخی کامیابی قرار دی جا رہی ہے، جبکہ اس سے عالمی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) میں جنوبی ایشیائی فائٹرز کی بڑھتی ہوئی موجودگی بھی نمایاں ہوئی ہے۔

Leave a reply