
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی فٹبال صنعت کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا، جہاں پاکستان میں تیار کردہ “ٹریونڈا” فٹبال سفارتی دوستانہ میچز میں استعمال کی گئی۔
یہ تقریب انٹرنیشنل فٹبال ڈے 2026 اور آئندہ فیفا ورلڈ کپ کی مناسبت سے منعقد کی گئی، جس میں مختلف ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران پاکستان کی عالمی کھیلوں میں دیرینہ خدمات کو سراہا گیا، خاص طور پر سیالکوٹ میں تیار ہونے والی اعلیٰ معیار کی فٹبالز کو توجہ کا مرکز بنایا گیا۔ پاکستان کئی برسوں سے فیفا معیار کے مطابق فٹبال تیار کر رہا ہے جو دنیا بھر کے بڑے ایونٹس میں استعمال ہوتی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ کے ہنرمند کاریگر اپنی مہارت کے ذریعے پاکستان کو عالمی اسپورٹس مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں نمایاں مقام دلانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس موقع کو پاکستان اور اس کے باصلاحیت کاریگروں کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ قرار دیا جا رہا ہے، جن کی محنت عالمی سطح پر ملک کی مثبت شناخت کو مضبوط بنا رہی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














