
اسلام آباد میں غیرقانونی کال سینٹرز میں فراڈ اور غیراخلاقی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں میں پیشرفت سامنے آئی ہے، مزید 61 گرفتار غیرملکیوں کو پاکستان بدر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملک بدر کیے گئے ملزمان میں ویتنام کے 36 ، چین کے 24 اور ملائیشیا کا ایک شہری شامل ہے۔ تمام غیرملکی کال سینٹرز کے نام پر غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
ذرائع کے مطابق ڈی رپورٹ کئےگئے تمام افراد کا نام بلیک لسٹ میں بھی ڈال دیا گیا۔ بلیک لسٹ میں شامل افراد دوبارہ کبھی پاکستان نہیں آسکیں گے۔
وزارت داخلہ نے ملزمان کے ویزےمنسوخ کر کے ایگزٹ پرمٹ جاری کیے تھے۔















