
محکمہ موسمیات نے جمعرات 3 ستمبر 2026 کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہرکیا ہے، تاہم بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں 3 سے 6 ستمبر کے دوران بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔
4 اور 5 ستمبر کو بالخصوص پوٹھوہار ریجن اور اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ شدت اختیار کرسکتا ہے، جبکہ بعض مقامات پر شدید سے انتہائی شدید بارش بھی متوقع ہے۔















