آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہوگا؟نام سامنےآگیا

0
10

آزاد کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت جاری ہے اور بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومت سازی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، تاہم وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام پر تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے شاہ غلام قادر اور بیرسٹر افتخار گیلانی کے ناموں پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم کے نام پر مزید ایک روز مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب اب کل کے بجائے جمعہ کو ہوگا۔

Leave a reply