آئی فون 17 کب لانچ ہو گا؟پاکستان میں اس کی ممکنہ قیمت کیا ہو گی؟

ایپل کے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، آئی فون 17 کب لانچ ہو گا اوراس کی قیمت کیا ہو گی؟آئی فون 17 کا نیا ڈیزائن اور پاکستان میں اس کی ممکنہ قیمت سامنے آگئی۔
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے نئے سمارٹ فون، آئی فون 17 کی لانچنگ میں مہینوں باقی ہیں، تاہم ابھی سے اس کے ڈیزائن، فیچرز اور متوقع قیمت کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔
لیکس کے مطابق آئی فون 17 سیریز ستمبر 2025 میں لانچ کی جائے گی، جس کے ہارڈ ویئر اور ڈیزائن میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آئی فون 17پرو کے ڈیزائن کی تصاویر زیر گردش ہیں، جن سے اشارہ ملتا ہے کہ اس سیریز میں کیمرا ڈیزائن میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے، نیز یہ ماڈل پچھلے فونز کی نسبت تھورا موٹا ہوگا، جس میں ممکنہ طور پر بڑی بیٹری نصب کی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق یہ فون 11 اور 13 ستمبر کے درمیان ریلیز ہونیوالا ہے۔ممکنہ طور پر آئی فون 17 پرو ماڈلز کو نیکسٹ جنریشن کی A19 پرو چپ سے تقویت ملے گی ،جو 3 نینو میٹر کے جدید عمل کو استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔اگرچہ آئی فون17 کی قیمتوں کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ۔
رپورٹس کے مطابق آئی فون 17 پرو میکس کی ابتدائی قیمت تقریباً 1,199 ڈالر ہو گی۔پاکستان میں پرو میکس کی قیمت 570,000 سے 575,000 کے درمیان ہونے کی توقع ہے، جبکہ سٹینڈرڈ آئی فون 350,000 روپے کا ہو سکتا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کہاں کہاں بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات نے شہریوں کونوید سنادی
اپریل 9, 2025 -
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی گفتگو
اپریل 23, 2024 -
صوبائی وزیر کا کلچر کامپلیکس لائبریری کا دورہ
مارچ 28, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔