
آذربائیجان جانے کے خواہشمند پاکستانی سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری ، پاکستانی شہریوں کیلئے بطور سیاح آذربائیجان جانے سے پہلے وزٹ ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔
دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد اس ملک کی خوبصورتی دیکھنے کیلئے جاتی ہے۔آذربائیجان ثقافتی ورثے، قدرتی خوبصورتی اور تاریخی مقامات کا مرکز ہے۔ اس کا دارالحکومت باکو خوبصورت شہر ہے جہاں جدید فن تعمیر تاریخی مقامات کے ساتھ حسین امتزاج پیدا کرتا دکھائی دیتا ہے۔دورے کے دوران سیاح یونیسکو کی فہرست میں موجود اولڈ سٹی (Icherisheher) اور مشہور فلیم ٹاورز دیکھ سکتے ہیں، جبکہ کیسپین سی بلیوارڈ کے کنارے چہل قدمی سے لطف اندوز بھی ہو سکتے ہیں۔
آذربائیجان نے پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک کے شہریوں کو ای وزٹ ویزے جاری کرنے کیلئے ایک آن لائن سروس شروع کی ہے۔ابتدائی طور پر یہ ملک سیاحوں کو وزٹ ویزا دو کیٹیگریز میں جاری کرتا ہے، سٹینڈرڈ اور ارجنٹ سٹینڈرڈ کیٹیگری، سنگل انٹری 30 دن کے ای وزٹ ویزا کی فیس 20 امریکی ڈالر ہے جو پاکستانی 5,570 روپے بنتے ہیں، جبکہ ارجنٹ ای وزٹ ویزا کی فیس 50 ڈالر یعنی (13,925 پاکستانی روپے ہے۔
پاکستانی شہری ’آسان ویزا‘ سسٹم کے ذریعے تین مراحل کے ساتھ ای ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔
اسلام آبادہائیکورٹ کاآئندہ ہفتہ کاڈیوٹی روسٹرجاری
فروری 8, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔