آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی:سینیٹ میں متفقہ قراردادمنظور

0
14

آپریشن’’ بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی پرسینٹ میں مسلح افواج کوخراج تحسین پیش کرنےکی متفقہ قراردادمنظورکرلی گئی۔
سینیٹ میں قراردادوفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنےپیش کی جس کومتفقہ طور پرمنظورکرلیاگیا۔
قراردادکےمتن میں کہاگیاکہ مسلح افواج کوخراج تحسین پیش کرتےہیں، مسلح افواج نےبھارتی جارحیت کابھرپورجواب دیا،بھارتی جارحیت میں شہری آبادی کونشانہ بنایاگیا،آرمی،ایئرفورس اورنیوی نےپیشہ ورانہ مہارت کامظاہرہ کیا۔
قراردادکےمتن میں مزیدکہاگیاکہ آپریشن ’’بینان مرصوص‘‘ نےپاکستان کی خود مختاری کاتحفظ کیا،پاکستان نےعلاقائی اورعالمی امن کےمکمل عزم کا احادہ کیا،مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل ہوناچاہیے۔
متن کےمطابق سندھ طاس معاہدہ پاکستان کی سلامتی کامسئلہ ہے،سندھ طاس معاہدہ معطل کرناعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

Leave a reply