پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیرکی بارات کی تصویرکےسوشل میڈیاپرخوب چرچے ہورہےہیں۔
اداکارہ نیلم منیرکی شادی کی تقریبات کاآغازکراچی سےہواتھاجہاں پراداکارہ کی مایوں کی رسم ہوئی تھی پھرشادی کی باقی تقریبات دبئی میں منعقدہوئی ۔نیلم منیر نے مہندی اور نکاح کی تصاویر کے بعد اب اپنی بارات کی تقریب کی خوبصورت تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیں۔
اداکارہ نیلم منیر نےشادی کی تقریب میں سرخ اور سنہرے رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا،جس نےاداکارہ کی خوبصورتی کوچارچاندلگادئیےجبکہ ان کے دلہا نے روایتی آف وائٹ شیروانی کا انتخاب کیا ہے۔
پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’’ یہ سال میرے دل کو بتاتے رہے جب صحیح وقت آیا تو وہ ساری دعائیں آخرکار قبول ہوئیں‘‘۔
اس فوٹو سیشن میں یہ جوڑی نہایت خوش اور حسین نظر آ رہی ہے جبکہ اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں صارفین اس نئے نویلے جوڑے کے مستقبل کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
راکھی ساونت نےمفتی قوی سےشادی کیلئے’ہاں‘کردی
فروری 5, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔