اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی:الیکشن کمیشن نےشیڈول معطل کردیا

0
13

اسلام آبادمیں9اکتوبرکوہونےوالے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردئیے گئے، الیکشن کمیشن نےشیڈول معطل کرکےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کردیا بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تاحکم ثانی ملتوی کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پارلیمنٹ کی اسلام آباد کیپٹل ٹریری لوکل باڈی ترمیمی ایکٹ کی منظوری کے بعد ملتوی کیے گئے ہیں، پارلیمنٹ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق ترمیمی بل منظور کیااور ترمیمی بل کے مطابق اسلام آباد کی یونین کونسلز وارڈز کی تعداد بڑھائی گئی اس سے پہلے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 9 اکتوبر کو شیڈول تھے۔
جبکہ الیکشن کمیشن نے اس سے قبل کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں 8 روز کی توسیع کی تھی۔

Leave a reply