اسلام آباد ہائی کورٹ کا صحافی عمران ریاض کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

0
75

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) صحافی و یوٹیوبر عمران ریاض کا نام ای سی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تین صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا, عدالت کو بتایا گیا کہ سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے خط کی بنیاد پر پٹیشنر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا۔

پاسپورٹ کنٹرول رولز کے تحت صرف ریاست مخالف سرگرمیوں پر نام پی سی ایل میں رکھا جا سکتا ہے۔ فریقین کی جانب سے پٹیشنر سے متعلق ایسی کوئی بات نہیں بتائی گئی جو ریاست مخالف سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتی ہو، پٹیشنر کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے جس میں وہ متعلقہ عدالت سے ضمانت پر ہے،

پٹیشنر کے مطابق اس کے علم میں نہیں کہ اس کے خلاف اس کے علاوہ بھی کوئی اور کیس درج ہے، پراسیکیوشن کا یہ خدشہ کافی نہیں کہ پٹیشنر فرار ہو سکتا ہے۔

Leave a reply