افریقہ:کانگوں میں سیلاب سےتباہی،100افرادہلاک،متعددلاپتہ

0
9

افریقی ملک کانگومیں بارشوں کےبعدسیلاب نےتباہی مچادی،مختلف حادثات میں تقریباً100افرادہلاک جبکہ متعددلاپتہ ہوگئے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق افریقی ملک کانگوں کے حکام نے بتایا کہ سیلاب دارالحکومت کنشاساکی جھیل تینگانیکا میں آیاجس سے لینڈ سلائیڈنگ سےمکانات تباہ،سڑکیں اورپل ٹوٹ گئے،سیلاب سےکئی دیہات پانی میں بہہ گئے،حادثات میں مرنےوالوں میں زیادہ تربچےاوربوڑھےشامل ہیں۔حکام نے کہا کہ سیلاب سے کاسابا گاؤں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق حکومتی ترجمان ڈیڈیئر لوگینوا نے بتایا کہ سیلاب گزشتہ دو روز کے دوران ہونے والی بارش کے باعث کاسابا دریا میں طغیانی کی وجہ سے آیا ۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق دوسری جانب صومالیہ میں بھی سیلاب سےبڑےپیمانے پر تباہی ہوئی جس کے نتیجےمیں 17افرادہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

Leave a reply