امریکہ:خوفناک آتشزدگی،25افرادہلاک،30لاپتہ

0
30

امریکہ میں خوفناک آتشزدگی سےاب تک25افرادہلاک جبکہ30لاپتہ ہوگئے۔ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ بھی ظاہرکیاجارہاہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں 8روزقبل لگنےوالی آگ پرتاحال قابونہ پایاجاسکا، تیزہواؤں کےباعث آگ مزیدپھیلنےکاخدشہ بڑھنےلگا۔آگ سے40ہزار ایکڑر قبہ جل کرراکھ ہوگیا۔کروڑوں ڈالرکاسامان جل کرخاکسترہوگیا۔
امریکی میڈیاکےمطابق لاس اینجلس میں لگنےوالی آگ سےجھلس کر 25افراد ہلاک جبکہ30لاپتہ ہوگئے، خوفناک آگ کےباعث مزیدہلاکتوں کاخدشہ بڑھنےلگا۔حکام نےمزید84ہزارافرادکوعلاقہ چھوڑنےکاحکم دےدیا۔آگ نےشمال مغرب کی وینٹوراکاؤنٹی کوبھی اپنی لپیٹ میں لےلیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق آگ بجھانےکےآپریشن میں14ہزار فائر فائٹرز حصےلےرہےہیں،سیکڑوں فائرانجن،واٹرٹینکر،84طیارےآگ پرقابو پانے میں مصروف ہیں۔ کینیڈااور میکسیکو کیساتھ8دیگرریاستوں کے فائر فائٹرز ریسکیو میں مصروف ہیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق لاس اینجلس میں125کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےہواؤں سےحالات خوفناک ہوتےجارہےہیں،کیلیفورنیامیں85ہزارگھرانےبجلی سےمحروم ہیں،مزیدساڑھے4لاکھ صارفین کوبجلی کی بندش کی انتباہ جاری کردی گئی،حکام نےآگ لگانےکےشبہ میں 3افرادکوگرفتارکرلیا۔

Leave a reply