انتقام نہیں ہم انصاف چاہتےہیں،لبنان

0
14

لبنانی وزیرخارجہ عبداللہ بوحبیب نےکہاہےکہ مواصلاتی آلات کے ذریعے حملوں کے بعد اب دنیا میں کوئی محفوظ نہیں رہا، انتقام نہیں ہم انصاف چاہتے ہیں۔
لبنان میں پیجردھماکوں کےبعداقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کااجلاس منعقدہوا،جس میں بےضررڈیوائسرکےغلط استعمال کوانسانی حقوق کےعالمی قوانین کی خلاف ورزی قراردےدیاگیا۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکرترک نے کہا کہ شہریوں پر تشدد کے ذریعے دہشت پھیلانا جنگی جرم ہے۔ اسرائیل کا لبنان پر حملہ جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتا ہے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں لبنانی وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے کہا کہ مواصلاتی آلات کے ذریعے حملوں کے بعد اب دنیا میں کوئی محفوظ نہیں رہا، انتقام نہیں ہم انصاف چاہتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کا عالمی قانون بے ضرر ڈیوائسز کے غلط استعمال کی ممانعت کرتا ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل لبنان میں حزب اللہ کے اراکین سمیت سیولینز کے زیر استعمال پیجر ڈیوائسز دھماکوں سے پھٹ گئیں تھیں جس کے نتیجے میں درجن سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 4 ہزارسے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔ حزب اللہ نے دھماکوں کا الزام اسرائیل پر عائد کیا تھا۔

Leave a reply