انسان نما ’’مورنین‘‘ نامی جدید روبوٹ دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ کا مرکز

انسان نما ’’مورنین‘‘ نامی جدید روبوٹ دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔مورنین ایک ہائی ٹیک ہیومینائڈ (Humanoid) روبوٹ ہے، جسے جدید مشین لرننگ، مصنوعی ذہانت اور حرکت و گفتار کے خودکار نظام سے لیس کیا گیا ہے۔
اس روبوٹ کو ایسے انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ ظاہری شکل و صورت، حرکات و سکنات اور بعض اوقات جذباتی اظہار میں بھی انسان سے مشابہت رکھتا ہے۔مورنین کو ابتدائی طور پر ڈیجیٹل کردار کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا، جس کا مقصد نوجوان نسل سے سوشل میڈیا کے ذریعے سے رابطہ قائم کرنا تھا، تاہم بعد ازاں اس روبوٹ کو ایک مکمل انسانی شکل دیدی گئی، جو حقیقی دنیا میں کسٹمرز سے بات چیت کرسکتا ہے، اس میں ملٹی ماڈل سینسنگ سسٹم کا استعمال کیا گیا ہے،یہ سسٹم انسانی اشاروں اور ہدایات کو درست انداز میں سمجھنے اور اردگر کے ماحول کے مطابق حرکت کرنے کی صلاحیت کا حامل بناتا ہے۔
ماہرین کے مطابق مورنین ایک ایسا روبوٹ ہے، جو مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کارآمد ثابت ہو گا۔ اس کے بارے میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ ایک ہمہ جہت روبوٹ ہے ،جسے متعدد مقاصد کیلئے تیار کیا گیا ہے ۔ یہ بچوں کو سائنسی مضامین، زبانیں اور ریاضی جیسے مضامین میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔بزرگوں یا معذور افراد کیلئے مددگار، یاد دہانی یا تنہائی میں ان کا ساتھی بن سکتا ہے۔ ہوٹلوں، دفاتریا میوزیمز میں آنیوالے وزیٹرز اور ٹورسٹس کو معلومات فراہم کرنے کیلئے استعمال ہو سکتا ہے۔
انسان اور مشین کے تعلقات پر تحقیق میں مورنین کی کچھ نمایاں خصوصیات دیکھنے میں آئی ہیں، جن میں اس کے چہرے پر مسکراہٹ، حیرت یا تجسس جیسے تاثرات کا ظاہرہونا شامل ہے۔ یہ روبوٹ قدرتی زبان میں گفتگو کر سکتا ہے اور سادہ سوالات کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مورنین نا صرف انسان کی طرح کھڑا ہو سکتا ہے، بلکہ چل بھی سکتا ہے اور ہاتھوں کی مدد سے اشیاء کو سنبھالنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔