اوورسیزپاکستانیوں کےپراپرٹی کیسزکیلئےخصوصی عدالتوں کی تشکیل کاقانون منظور

0
14

پنجاب اسمبلی میں اوورسیزپاکستانیوں کےپراپرٹی کیسزکیلئےخصوصی عدالتوں کی تشکیل کاقانون منظور کرلیاگیا۔
قانون کےمطابق سپیشل کورٹ90دن میں کیس کافیصلہ کرنےکی پابند ہوگی ،اوورسیزپاکستانیوں کی غیر منقولہ جائیدادوں کی ملکیت کومحفوظ بنادیاگیا،خصوصی عدالت کےجج کےپاس ڈسٹرکٹ جج والےاختیارات ہونگے،خصوصی عدالت کےجج کو3سال کیلئےچیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نامزدکریں گے۔
منظورشدہ قانون میں کہاگیاکہ ای فائلنگ کےحوالےسےہائیکورٹ رولزبنائےگی،حق دفاع عدالت کی اجازت سےمشروط ہوگاجس کادورانیہ 15دن ہوگا،عدالت میں شہادتوں کےلئے2سےزائدمواقع نہیں دیےجائیں گے، خصوصی عدالت میں7روزسےزائدکی تاریخ نہیں دی جائےگی،سپیشل کورٹ کی تمام کارروائی ویب پورٹل پراپ لوڈہوگی،سپیشل کورٹ کافیصلہ15روزتک ہائیکورٹ میں چیلنج ہوسکےگا۔

Leave a reply