اپرچترال کی ٹک ٹاکرثنایوسف اسلام آبادمیں قتل،ملزم فرار

0
4

اسلام آباد میں اپر چترال سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق قتل کا واقعہ اسلام آباد کے تھانہ سنبل کی حدود سیکٹر جی 13 ون میں پیش آیا۔ نامعلوم افراد نے ثنا یوسف کے گھر میں گھس کر اسے گولی مار کر قتل کردیا، حملہ آور ٹک ٹاکر کو گولی مارنے کے بعد فرار ہوگئے۔ قتل ہونے والی معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف میڈیکل کی پہلے سال کی طالبہ بھی تھیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ٹک ٹاکر سے گھر پر ملنے آیا تھا اور 2 گولیاں ماریں جبکہ واقعے کے وقت خاتون کے دیگر اہل خانہ مارکیٹ گئے ہوئے تھے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ثنا کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور مزید پیشرفت ہونے پر میڈیا کو آگاہ کردیا جائے گا۔ اسلام آباد پولیس کے ایک آفیسر نے میڈیا کو بتایا کہ ثنا یوسف کے گھر آئے ہوئے ایک مہمان نے انہیں گولی مار کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف نے واقعے سے کچھ دیر قبل ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔

Leave a reply