ایلون مسک کی سپر کمپیوٹرکی تیاری کی منصوبہ بندی

0
42

پاکستان ٹوڈے: ایلون مسک سپر کمپیوٹرکی تیاری میں مگن۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسلا اور سپیس ایکس کے مالک ایک ایسا سپر کمپیوٹر تیار ی کے منصوبے پر کام کررہے ہیں جو، اُن کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک کو پاور فراہم کرے گا۔ ایلون مسک کی جانب سے سرمایہ کاروں کو بتایا گیا ہے کہ ان کی کمپنی ایکس اے آئی اس سپر کمپیوٹر کو تیار کرنے پر کام کر رہی ہے۔

یہ سپر کمپیوٹر 2025 کی آخری سہ ماہی تک کام کرنے لگے گا اور اس مقصد کیلئے ایکس اے آئی کی جانب سے اوریکل کمپنی سے شراکت داری کی جائے گی۔ایلون مسک کی جانب سے گروک کے اپ ڈیٹ ماڈل پر بھی کام کیا جار ہا ہے۔ ایلون مسک نے 2023 میں ایکس اے آئی کو قائم کیا تھا، تاکہ اوپن اے آئی اور گوگل کو اس شعبے میں ٹکر دی جا سکے گی۔

اوپن اے آئی وہ کمپنی ہے جس کے وہ شریک بانی ہیں، مگر 2018 میں انہوں نے اوپن اے آئی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ ایلون مسک ایک عرصہ سے اے آئی ٹیکنالوجی کو انسانیت کیلئے خطرہ قرار دیتے آرہے ہیں۔ مارچ 2023 میں ایلون مسک نے 18 سو افراد کے ساتھ ایک کھلے خط پر دستخط کیے تھے، جس میںلکھا گیا تھا کہ اے آئی کے شعبے میں تحقیق کو 6 ماہ تک روک دیا جائے گا، مگر اس کے برعکس ایلون مسک ایلون ایک سپر کمپیوٹرکی تیاری میں مگن ہیں۔

Leave a reply