ایپل کا نیا اے آئی ماڈل:آئی فونز میں بڑی تبدیلی متعارف کروانے کا امکان

0
3

ایپل صارفین کیلئے اہم خبر،آئی فونز میں ایسی بڑی تبدیلی متعارف کروائے جانے کا امکان، جس کا پہلے تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔ایپل کا نیا اے آئی ماڈل ،جو تصاویر کو 3 ڈی مناظر میں تبدیل کرسکے گا۔
لیکس کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی فونز میں ایک بہت بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے۔
بلوم برک کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی فون صارفین کو وائس اسسٹنٹ’’ سیری‘‘ کو کسی اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ سے تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذہن نشین رہے کہ آئی فونز میں سیری کا استعمال ایک دہائی سے زائد عرصے سے ہو رہا ہے اور ابھی اسے تبدیل کرنا ناممکن ہے،مگر رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے صارفین کو چیٹ جی پی ٹی یا گوگل جیمنائی کو سیری کی جگہ استعمال کرنے کی اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
لیکس کے مطابق ایپل کے محققین نے ایک نیا آرٹی فیشل انٹیلی جینس(اے آئی) ماڈل جاری کیا ہے، جو 2 ڈی تصاویر کو 3 ڈی میں تبدیل کر سکتا ہے۔اس لارج لینگوئج ماڈل (ایل ایل ایم) کو میٹرکس 3 ڈی کا نام دیا گیا ہے، جسے کمپنی کی مشین لرننگ ٹیم نے چین اور ہانگ کانگ کی یونیورسٹیوں کے ساتھ ملکر تیار کیا ہے۔
ایپل کی جانب سے اس اے آئی ماڈل کو جاری کر دیا گیا ہے، جسے GitHub سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔کمپنی کےمطابق یہ اے آئی ماڈل دیگر 3 ڈی ماڈلز سے مختلف اور منفرد ہے، کیونکہ یہ متعدد فوٹو گرامیٹری ٹاسکس کرسکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بہت بڑی پیشرفت ہے، جسے مستقبل میں آئی فون صارفین مختلف کاموں کیلئے استعمال کرسکیں گے، مگر اس کا انحصار اس پر ہے کہ ایپل کی جانب سے اس ٹیکنالوجی کو ایپس کا حصہ بنایا جاتا ہے یا نہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ ماڈل حقیقی تصاویر کا تجزیہ کرتا ہے اور پھر تعین کرتا ہے کہ کیمرا کہاں تھا، پکسل ڈیپتھ کیا ہے اور اس کے مطابق نئے اینگل تیار کرکے 3 ڈی ویو تیار کرتا ہے۔

Leave a reply