
پاکستان اوربین الاقوامی مالیتی فنڈز(آئی ایم ایف )کےدرمیان نئے بجٹ پر مذاکرات جاری ،نان فائلرز کے لئےگاڑیاں اورجائیدادکی خریداری پرپابندی کاپلان تیارکرلیاگیا۔
ذرائع کےمطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان نئےبجٹ پرمذاکرات جاری ہے،نئےبجٹ میں نان فائلرز کےلئےآسانی نہیں بلکہ مزیدسختی ہوگی ،مذاکرات میں حکومت نےنان فائلرزکےگردگھیراتنگ کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ نان فائلرزکےلئےگاڑیاں اورجائیدادکی خریداری پرپابندی ہوگی،نان فائلرزمالی لین دین کی ٹرانزیکشن نہیں کرسکیں گے،ٹیکس سسٹم سےنان فائلرزکی کیٹگری ختم کرنےپرکام جاری ہے۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ آئی ایم ایف کوبریفنگ دی گئی کہ تاجردوست سیکم اپنے اہداف پورےنہیں کرسکی،غیررجسٹرڈدکانداروں پرودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کےمثبت نتائج ملے،تاجروں اورہول سیلرزکیٹگری میں فائلرزکی تعدادمیں 51فیصداضافہ ہوا۔
ذرائع کےمطابق ٹیکس نادہندگان کےبارےمیں تھرڈپارٹی ڈیٹاکاتجزیہ جاری ہے،ٹیکس نظام کو موثر بنانےکےلئےاقدامات کیےجارہےہیں۔
پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان بات چیت 23مئی تک جاری رہےگی،آئی ایم ایف نےآئندہ مالی سال پاکستان کی مجموعی آمدن20کھرب روپےتک بڑھانےکامطالبہ کیاہے۔
حکومت کا 10 روپےکا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ
اگست 26, 2026حکومت نے پٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر مہنگا کر دیا
اگست 26, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
واٹس ایپ سے دوسری ایپلی کیشن پر میسیج بھیجنا ممکن ہو گیا
نومبر 19, 2025 -
محکمہ موسمیات کی بارشوں اورپہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
فروری 1, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














