
برطانیہ جانیوالےمسافروں کیلئےبڑی خبر،برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)پر2020کولگائی گئی پابندی جلد ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کےمطابق برطانیہ کی ائیر سیفٹی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستانی ائیر لائنز بشمول پی آئی اے کی حیثیت کا جائزہ لیا گیا۔پی آئی اے کو برطانیہ میں دوبارہ پروازیں چلانے کی اجازت ملنےکاامکان ہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ برطانیہ میں سروس بحالی سے دونوں ممالک کے درمیان فضائی روابط میں بہتری آئے گی۔پی آئی اے کی برطانیہ میں پروازوں سے متعلق حتمی فیصلہ 25 مارچ کو انائونس کیا جائیگا۔
ذہن نشین رہے کہ رواں سال یورپی یونین کی جانب سے پابندی ختم ہونے کے بعد 10جنوری کوپی آئی اے کی پہلی پرواز ساڑھے چار سال بعد پیرس کیلئے روانہ ہوئی ، کیونکہ جون 2020 میں یورپ اور برطانیہ نے پی آئی اے کی کمرشل پروازوں پر اپنی فضائی حدود کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
آئی ایم ایف نےپاکستان کی شرح نمومیں کمی کی پیشگوئی کردی
اپریل 23, 2025امریکی ٹیرف:آئی ایم ایف نےبڑی پیشگوئی کردی
اپریل 23, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔